انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔