سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھکے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت بھی کی۔عدالت نے انتظامیہ کی معذرت اور یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ واپس لے لیے۔