اسلام آباد میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ روس سے اگر انڈیا تیل لے سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے، روس سے تیل خریدنے کے بارے میں امریکا میں سب کو بتا دیا ہے، چین سے بھی قرضے ری شیڈول کرنے کے بارے میں بات کریں گے، یقین ہے قرض کی ری شیڈولنگ ضرور ہوجائےگی۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ڈالر ریٹ کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پچھلے چند سالوں میں جو کام کیےگئے ہیں، امید ہے اچھی خبر آئے گی، ان کا طریقہ کار اور قواعد و ضوابط ہیں کہ ان کے اعلان سے پہلے ہم اعلان نہ کریں، تھوڑا سا انتظار کریں امید ہے بہتر ہوگا، گرے لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق کوئی خبر پرسوں تک آجائےگی۔