کمشنرکراچی کی پرائس کمیٹی نے شہر  میں دودھ کی سرکاری قیمت  120 روپے فی لیٹر مقرر کررکھی ہے   لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ بدستور سرکاری نرخ سے 80 روپے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

ریٹیلرز ایسوسی  ایشن کے رہنما خلیل احمد نے کہا کہ زائد قیمت  پر دودھ کی فروخت پر تقریباً 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور 20دکانیں سیل کرکے کئی دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی  ایشن کے مطابق انتظامیہ نے رات گئے بھینس کالونی سے آئی دودھ کی کئی گاڑیاں پکڑ کر چھوڑ دیں۔