ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے لیکن پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا باعث بن رہے ہیں، حکومت وینٹی لیٹر پر اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے۔