بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارت کی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدید ترین ہیلی کاپٹر مگنگ گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔