مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا پرارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں ، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کےدفتر جارہی ہیں، وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔