حریف ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا، بابر جہاں ارشدیپ کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹے وہیں کپتان نے بھارت کی اننگز میں اسپنر محمد نواز کو آخری اوور دینے کا بڑا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ بھارت کے حق میں بہتر ثابت ہوا اور حریف ٹیم نے فتح سمیٹ لی۔
سوشل میڈیا پر بھارت کی فتح پر مایوس شائقین نے بابر کے نواز سے آخری اوور کرانے پر بھی سوال اٹھائے تھے تاہم پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد اب کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول اٹھے۔