مگر کسی وجہ سے واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوجائے تو پھر کیا کریں گے؟ جیسے 25 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً دو گھنٹے معطل رہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ایسی ایپس کی کمی نہیں جو واٹس ایپ کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہیں۔

ان ایپس میں واٹس ایپ جیسے متعدد فیچرز موجود ہیں اور ایسی ہی چند ایپس کے بارے میں جانیں۔

واٹس ایپ کے بعد ٹیلیگرام دوسری بڑی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کے ساتھ مختلف سکیورٹی آپشنز موجود ہیں۔

اس ایپ میں وائس کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں جبکہ ٹیکسٹ چیٹ کے لیے سیکرٹ چیٹ موڈ کا آپشن اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے۔

البتہ عام ٹیکسٹ چیٹ کو واٹس ایپ جتنا تحفظ حاصل نہیں۔

یہ آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے بلکہ اسے واٹس ایپ کی طرح ویب براؤزر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔