پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنما بھی پہنچ چکے ہیں۔
عمران خان کا مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 سال کے سیاسی سفر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔
ان کا کہنا تھا میرا مارچ سیاست کے لیے نہیں الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ صرف ایک مقصد ہے کہ قوم کو حقیقی طور پر آزاد ہو، ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں بلکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لیے ہوں۔