انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں نوازشریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جاؤں ، نوازشریف انتظارکررہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اورپھر وہ واپس آجائے، ہم سب مل کرنوازشریف کا استقبال کریں گے، ان کو ائیرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے

عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اور زرداری مل کرسازش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیلنج کیا کہ نواز شریف جب بھی واپس آؤ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جاکر تمہیں ہراؤں گا۔