حکام کے مطابق کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگرد نے بتایا کہ اس  نے حیدرآباد کے علاقے تلک چاڑی میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، اس کلینک میں ملزم دانتوں کی اسکیلنگ کے بہانے گیا تھا جہاں اس نے تصاویر  لیں اور  ریکی کی، ملزم نے یہ تصاویر سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے ماسٹر مائنڈ کو یورپ بھیجیں

حکام کے مطابق  ملزم نے ماسٹر مائنڈ ذوالفقار خاصخیلی کو بتایا کہ وہ اکیلے یہ واردات نہیں کرسکتا جس پر ملزم کو بتایا گیا کہ جلد اسے ایک ساتھی اسلحے سمیت مل جائے گا۔

حکام کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے یہ واردات مبینہ طور پروزیر اعظم کے دورہ چین کےموقع پر کرنی تھی۔