عمران خان نے پہلے شرکا سے کہا کہ میرے ساتھ چلو کچہری چوک میں آپ سے بات کروں گا لیکن عمران خان مولانا ظفر علی خان چوک میں خطاب کیے بغیر ہی آگے روانہ ہو گئے۔

مقامی افراد کا بتانا ہے کہ مولانا ظفرعلی خان چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد کم ہونے کے باعث عمران خان نے خطاب نہیں کیا اور آگے روانہ ہو گئے۔