رپورٹ کے مطابق ارشد شریف نے اپنی زندگی کی آخری رات اسی شوٹنگ رینج ایموڈمپ میں گزاری تھی، ارشد شریف کو نیروبی سے چار گھنٹے کے طویل سفرکے بعد 22 اگست کی شام شوٹنگ رینج لےجایا گیا تھا جہاں انہیں وقار  احمد لے کر گئے تھے جب کہ یہ شوٹنگ رینج وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے، شوٹنگ سائٹ پر کراچی کے چند نوجوان بھی کام کرتے ہیعملے کے مطابق ارشد شریف زیادہ وقت خاموش رہے، ان کے آخری ڈنر میں مختلف ممالک کے لوگ شامل تھے جو ارشد شریف کو لے کر ڈنر کے بعد 8 بجے نکلے، ارشد شریف جب سائٹ پر آئے تو ان کے پاس لیپ ٹاپ بھی تھا