بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، آئی جی سندھ، الیکشن کمشنر سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ عدالت میں پیش ہوئے، جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن بھی عدالت آئے۔

دوران سماعت آئی جی سندھ نے نفری کی تعداد اور تعیناتی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ رینجرز کی رپورٹ کہاں ہے؟ عدالت کے پوچھنے پر رینجرز کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی۔