ریسکیو حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔