انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کررہا ہے جب کہ ہم نے روز اول سےکہا تھاکہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے، عمران نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل کر امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگایا لیکن درحقیقت سب سے بڑا غلام یہ خود ہے، تحریک انصاف کی طرز سیاست جمہوریت کے دامن پر ایک داغ کے سوا کچھ نہیں۔اے این پی کے صدر کا کہنا تھا کہ اپنے دور اقتدار میں پارلیمان کی تضحیک کرنے والا آج جمہوریت کا چیمپئن بننے کا ناٹک کررہا ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکی ہے مزید اس کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، عوام یہ بھی جان چکی ہے کہ عمران کی سیاست صرف اسکی ذات اور وزارت عظمی کی کرسی تک محدود ہے۔