پری انجینئرنگ سال دوم میں 24 ہزار 587 طلبہ نے امتحانی فارم جمع کرائے جن میں سے 24168 نے امتحان میں حصہ لیا جب کہ 39 طلبہ غیر حاضر رہے اور 14 ہزار 134 طلبہ پاس ہوئے، یوں امسال پری انجینئرنگ سال دوم میں پاس طلبا کا تناسب 58.48 فیصد رہا ہے ۔
پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج میں پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سید حماد محمود بن سید فضل محمود نے 1100 میں سے 1047 نمبر لے کر حاصل کی۔