لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب، سی پی او شہزاد بخاری او دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی دی گئی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اپنی میڈیکل رپورٹ پر ابھی بھی قائم ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی، میڈیکل رپورٹ کسی طور عدالت میں پیش نہ ہونے کا جواز پیش نہیں کر رہی، سی پی او سے پوچھیں کیا وہ عدالت میں دی گئی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہے۔وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز ہوا تو سی پی او راولپنڈی نے میڈیکل رپورٹ پر عدالت سے معافی مانگ لی جس پر عدالت نے سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سی پی او نے عدالت سے 2 بار معافی مانگی۔