تحریک انصاف نے جس دکان پر سعودی ولی عہد کی گھڑی کی فروخت کا دعویٰ کیا اس کے بارے میں اے آر وائے کے رپورٹر حسن ایوب نے بتایا کہ انہیں دکاندار نے بتایا کہ کچی رسید پر قیمت تو کوئی بھی لکھی جاسکتی ہے، آپ جو قیمت بتائیں گے وہ میں رسید میں لکھ دوں گا۔
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ویلیو 12 ملین ڈالر آئی ہے اور دکاندار نے بتایا کہ میں نے یہ 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں عمران خان سے خریدی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو مرتبہ میں نے بھی دکاندار سے ایک چیز خریدی تھی اس پر دکاندار نے کہا تھا کہ جو قیمت آپ بولیں گے میں لکھ دیتا ہوں۔