توشہ خانہ کی گھڑی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے لیکن عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتا دی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب حرم شریف کے عکس والی گھڑی کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا، اپنی حکومت میں اپنی ضد، انا اور مرضی کی ایف آئی آر نہیں ہوتی تو حکومت ختم کر دیں۔