ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس  طلب کیا جو  اس وقت بھی جاری ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جاری اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5  سینئر ترین ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔