دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی قانونی طور پر اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتے وہ صرف تاخیر کرسکتے ہیں لیکن یہ بہت خطرناک ہوگا، اب عاصم منیر اگلے تین سال کے لیے پاکستان کے آرمی چیف ہیں انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔
تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی نہیں وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں انہیں اپنا عمل بھی ایسا کرنا چاہیے۔