حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، وفاق اورصوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگرابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں