وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی البتہ پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریںوفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کیا ہے جس حوالے سے انہوں نے بتایاکہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرزکی جانب سے وزارت آئی ٹی کوخط لکھا گیا، خط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہارکیا گیا، پھر ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔