خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے، ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

عمران خان کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا کہ عمران خان جب حکم دیں گے فوری طور پر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔