قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا یہ کیسے ممکن ہو گا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گی تو سندھ پر بھی یہ فیصلہ مسلط کیا جائے گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی منطوری دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔