ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان کی کسی جیل میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر گرفتار ہونے والے سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے گئے تھے اور انہیں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ت