ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی  قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔