درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس  معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اب عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے، طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔

عمران خان کی درخواست  میں سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کالعدم کرنے اور انکوائری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔