چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ  ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج دن ساڑھے بارہ  بجے کرے گا۔

 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر  شامل ہیں۔

عدالت  نے سیکرٹری داخلہ، خارجہ، اطلاعات سمیت ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی  اور  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےصدر کو نوٹس جاری کردیے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ  صحافی برادری اورعوام ارشدشریف کےقتل سے شدید تشویش کاشکار ہے لہٰذا  عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔