عالمی قانون اور انصاف کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین میں روابط رکھنے کے لیے جس اسٹیٹ مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا ہے پاکستان اسے سراہتا ہے، امریکا اور چین کے درمیان معاشی انحصار روایت بن چکی ہے، پاکستان کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بجائے ممکنہ حد تک پل کا کردار ادا کرنا چاہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات اور مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت یا روابط کی عدم موجودگی خطرناک ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا سیلاب زدگان کے لیے97 ملین ڈالر کی فراخدلانہ امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔