انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ایم ایل این کی حکومت ہے اور نہ تحریک انصاف کی، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے جہاں عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو؟ ڈیلی میل کی معافی  کے بعد عمران خان،  ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے،  یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔