صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ بازار میں گندم کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے، 15 کلو کا تھیلا 1400 سے 1775 روپے ہو گیا ہے جبکہ فائن میدہ بوری 8500 سے 9500 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے، نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے۔

آفتاب گل نے بتایا کہ اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے کا بک رہا ہے، نان اور روٹی مزید 2 سے 3 روپے مہنگی ہو گی۔