وزیر اعظم نے اجلاس میں معاشی ٹیم سے برآمد کنندگان کو بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں جب کہ آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھانے کا

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف ریویو کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

بھی کہا۔

وزیر اعظم نے معاشی ٹیم سے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بینکنگ چینلز سے رقوم پاکستان بھجوائیں۔

اجلاس میں معاشی ٹیم کی جانب سے  وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا، ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گم راہ کن ہیں۔