وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پرعزم ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے  لیکن وزیراعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہے، دنیادیکھ رہی ہے کہ ہم خودکو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ہم اپنے وسائل سیلاب متاثرین پرخرچ کررہےہیں۔