عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا، انہیں جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں۔

اس موقع پر وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے ہمارے پاس آچکا اور درخواستیں مسترد ہوتی رہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک  ملتوی کردی۔