ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں  پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل ن لیگ نے کہا تھا کہ 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو  اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دینے کی رولنگ جاری کرتے ہوئے  اجلاس طلب نہیں کیا۔