اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ہےجو یقین رکھتاہےکہ اچانک وزیراعلیٰ پنجاب اپنی اکثریت کھوبیٹھے ہیں، اچانک ان کو یاد آیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تو اکثریت ہی نہیں، گورنر پنجاب کے خط کو پڑھ کر سمجھ نہیں آتا ہے کہ بندا ہنسے یا روئے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ان میں اور عمران خان میں کوئی دوریاں  نہیں ہیں، سیاسی طورپر ہم (ق)ٌ لیگ کے اتحادی ہیں اور فیصلہ ہوگیا کہ آگے بھی رہیں گے۔