عام تعطیلات کن دنوں میں ہوں گی؟

  • 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی
  • 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی
  • یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی
  • 22 سے 24 اپریل 2023 عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی
  • 29 اور 30 جون اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی
  • 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی
  • 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی
  • 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی
  • 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی چھٹی ہو گی
    • 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی، مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

    25 دسمبر2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گ