کرکٹ کو واپس لائے، ہمارے دور میں سب اچھا چل رہا تھا جب کہ جیسے ہی حکومت آئی انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ  انہیں چلنے دیا جائے دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں، ان کوموقع دیا گیا کہ لیکن ان سے کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں 4 ماہ دیےگئےہیں ، نئے الیکشن کرائیں گے، ہمیں چار مہینے میں بہت کچھ کرنا ہے، ڈپارٹمنٹس کرکٹ بند کردی تھی، ابھی سارے الیکشن کرانے ہیں پھر ایک نیا بورڈ آئے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب شروع میں مجھے پی سی بی بھیجا گیا تو میری دلچسپی نہیں تھی، سب سے بڑا پی ایس ایل چیلنج تھا لیکن ہم نے اسے پورا کیا، جب پی ٹی آئی حکومت آئی تو میں خود چلاگیا، اب بہت بڑا چیلنج ہے، پی ایس ایل سے 10 گنا زیادہ مشکل ہے، تنقید نہیں کرنا چاہ رہا لیکن  سارا اسٹرکچر ان ڈو کرکے نیا اسٹرکچر بنانا ہے اور یہ بہت مشکل کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی بورڈ کے کافی مسئلے ہیں جنہیں اب حل کرنا ہے۔