وزارت اطلاعات کا  کہنا ہے کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے، غلط خبریں پھیلا کرقوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ایسی خبروں کو مسترد کرے۔