لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا اسلام آباد میں الیکشن نہ کروانے کے معاملے پر ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے، عدالت جائزہ لے اور اپنا فیصلہ لے۔

ان کا کہنا تھا کل ہماری دو ایم پی ایز راشدہ بیگم اور فرحت فاروق میڈیا پر آئیں اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ناصر علی شاہ اور شرجیل میمن کے ذریعے سے ہم سے رابطہ کیا گیا اور پیسوں کی آفر کی گئی، یہ کرپٹ پریکٹس میں آتا ہے اور انتہائی سنگین جرم ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پنجاب میں شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پرچہ دائر کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارے رحیم یار خان سے ایم پی اے خواجہ مسعود جنہوں نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں نااہل ڈکلیئر کر دیا ہے اور  پی ٹی آئی نے بھی اس ضمن میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے، ہم اس حوالے سے اسپیکر کو کہہ دیا ہے کہ خواجہ مسعود کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دی