ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جبکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔