ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کیسے اقوام انسانی المیے میں متاثرین کی بحالی کیلئے اکٹھی ہوکر اظہار یکجہتی کرتی ہیں، جینوا کانفرنس میں اظہار ہمدردی سے متاثر ہوا ہوں اور ہم اکٹھے تعمیر نو کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کیلئے بڑی کامیابی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔