پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے حکم پر باہر بھیجا گیا۔فیصل واوڈا کے مطابق ’کیوں کہ  جنرل باجوہ نے کہا کہ عمران خان اس بات کا برا مانیں گے اور اسے ذاتی لے لیں گے لہٰذا ہم نے اس میں اس حد تک انوالو نہیں ہونا لہٰذا فرح گوگی کا بیرون ملک جانا سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں تھا‘۔

نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کے حکم کے تابع فرح گوگی کو ملک سے باہر جانے دیا گیا ۔