گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگراں وزیراعلیٰ کےلیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ محمود خان تین تین نام دیں گے اگر تین دنوں میں دونوں کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی 6 ممبران پر مشتمل پارلیمانی پارٹی تشکیل دیں گے جب کہ کمیٹی میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے تین تین ممبران ہوں گے۔