کہا جاتا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں سے رابطہ کرکے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے تاہم، کسی بھی مصدقہ ذریعے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی۔

کہا جاتا ہے کہ نون لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس نئی جماعت کا حصہ ہوں گے۔

شاہد عباسی کے متعلق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ انہوں نے نون لیگ سے استعفیٰ دیدیا ہے تاہم رابطہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے اس بات کی تردید کی۔ انہوں نے نون لیگ سے نہ استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی وہ کسی نئی جماعت کے قیام کے حوالے سے کوششوں کا حصہ ہیں۔