بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت آن لائن ایک اجلاس منعقد ہوا جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں حکومت کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت میں توقع ظاہر کی ہے کہ یہ اجلاس جمعرات کو دوبارہ منعقد ہوگا جس میں مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اس نمائندے نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے بات چیت میں گیس کی قیمتیں بڑھانے پر سوال کیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کیلئے بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی، گیس کے شعبے میں موجودہ ٹیرف 650 فی ایم ایم بی ٹی یو کو بڑھا کر اوسطاً 1100 ایم ایم بی ٹی یو کرنا ہوگا