واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اب ایپ نے جلد ایک دلچسپ فیچر متعارف کرائے گی جس کے تحت صارفین چیٹ میں ‘اوریجنل کوالٹی’ کی تصاویر بھیج سکیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کی یہ اپ ڈیٹ رواں سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹس میں سے ایک ہوگی، کیونکہ جدید دور میں یہ ہر کسی کی ضرورت بن چکا ہے کہ جو تصاویر بھیجی یا موصول کی جائیں ، ان کا معیار اعلیٰ درجے کا ہو۔